دوسری شادی کا شک ہونے پربیوی نے شوہرکو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

متاثرہ شخص تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل ، متاثرہ شخص کی بیوی، اس کی3بہنوں اور بہنوئی کیخلاف مقدمہ درج

منگل 19 مارچ 2024 22:30

دوسری شادی کا شک ہونے پربیوی نے شوہرکو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سیالکوٹ میں شوہر پر دوسری شادی کا شک ہونے پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پیٹرول چھڑ کر آگ لگادی۔پولیس کے مطابق واقعہ اگوکی کے محلہ رویل گڑھا میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جھلسنے والے شخص شکیل کو ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شہری کے جسم کا 60فیصد حصہ جل گیا۔

متاثرہ شخص کے مطابق اس کی بیوی اور اس کے درمیان چند روز سے نازاضی چل رہی تھی،گزشتہ روز وہ اپنے گھر پہنچا تو پھر جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد گھر میں موجود بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔پولیس نے متاثرہ شخص شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اس کی بیوی کی تین بہنوں اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں