ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کا مقامی فیکٹری کے جنرل منیجرسری لنکا کے شہری کی ہلاکت پر لواحقین سے اظہار ہمدردی

منگل 7 دسمبر 2021 13:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کا مقامی فیکٹری کے جنرل منیجرسری لنکا کے شہری کی ہلاکت پر لواحقین سے اظہار ہمدردی اور اس سانحہ کی مذمت کرنے کے لئے میڈیا پرسن، چیمبر ممبران کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

  سنیئر نائب صدر چیمبر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی، چیئرمین ایئر سیال خواجہ مسعود اختر، ملک قاسم اور میجر (ر) منصور اختر نے مقامی فیکٹری میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر اظہا ر ہمدردی اور اس واقعہ کی بھر پور مذمت کی۔

مقررین نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ لوگ اپنی عدالت لگا کر کسی کو بھی سزا دینے کی بجائے قانون کے حوالے کریں تاکہ قصور وار کو سزا ملے اور بے قصوروں کو رہائی ملے۔بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا وفد سری لنکا کے سفارتخانے اسلام آ باد جائے گا اور سری لنکن سفیر سے ملاقات کر کے اظہار ہمدردی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں