سیالکوٹ، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

جمعہ 13 مئی 2022 16:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) سیالکوٹ میں مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق سمبڑیال کے علاقہ ایئرپورٹ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں 55سالہ علی اصغر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 18سالہ حسن شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو1122نےلاش اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

سیووالی منڈی تھرو کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں 80سالہ غلام سرور موٹرسائیکل سے گر کر ساتھ سے گزرتی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق گیا جبکہ50سالہ پرویز زخمی ہو گیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں