کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر پی ٹی آئی کا جلسہ روکا،ڈی سی سیالکوٹ

ہفتہ 14 مئی 2022 14:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا اور انتظامیہ نے کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر جلسہ کرنے سے روکا۔

(جاری ہے)

ڈی سی سیالکوٹ عمران قریشی نے بتایاکہ کہ کرسچن کمیونٹی نیدرخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں، یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نیکہا کہ ہماری جگہ پرسیاسی جماعت جلسہ کررہی ہے جس پر ہم نے بار بار پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ جگہ بدل لیں لیکن پی ٹی آئی والے بضد تھے کہ ہمیں مسیحی برادری کی جگہ پر ہی جلسہ کرنا ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ کسی کی پرائیویٹ جگہ پرجلسے کیلئے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہم انہیں جلسے کیلئے متبادل جگہ دینے کا تیار ہیں۔دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق گراؤنڈ کو خالی کرادیا گیا ،ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں