اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول محمد پورہ کا اچانک دورہ،چوکیدار نہ ہونے پر اظہاربرہمی

منگل 24 مئی 2022 14:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول محمد پورہ کاا اچانک دورہ ،دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کرام کی حاضری ،سکول کی صفائی ستھرائی اور دیگر امور و معاملات کا معائنہ اور جائزہ لیااور اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں کہ بچیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر گرلز ہائی سکول محمد پورہ میں چوکیدار نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیااور فی الفور تعیناتی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں