شہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اورخوبصورتی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،توقیرالیاس چیمہ

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 5 نومبر 2016 18:15

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 05 نومبر ۔2016ء ) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال توقیرالیاس چیمہ نے کہا ہے کہ شہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اورخوبصورتی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے سرکاری ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں اوردیگر سرکاری اداروں کی مانیڑنگ کا عمل جاری ہے جبکہ شہر کے حسن کو چار چاند لگانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے گا ، ان خیالات کااظہارانہوں نے میٹ دی پریس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اسسٹنٹ کمشنر توقیر الیاس چیمہ کا کہناتھا کہ سمبڑیال محلہ دارالسلام میں سیوریج لائنوں کے لنک جو نامکمل ہیں جلد مکمل کروایاجائے گااورروڈ کنارے نصب غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز اورناجائز تجاوزات کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک کی آمد ورفت کے حوالے سے نظام کی بہتری کے لیے لاری اڈہ پر جلد پارکنگ سٹینڈ قائم کیا جارہا ہے جبکہ عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے میرے دفتر کے دروازے ہر شہری پر بلا تفریق کھلے ہیں ،اس موقع پر چوہدری جمشید اسلم چیمہ ، محمد نعیم صدیقی ، شیخ ذوالفقار احمد ، شیخ ثناء اللہ ، نوید مغل، فیض احمد بیلوی ، شیخ عظمت اللہ، آصف شہزاد ملک ، ارغوان احمد، راحیل عنصر ملہی ، نعمان اکبر گھمن، رانا محمد ریاض، چوہدری شکیل گجر،شیخ شفیق الرحمن سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں