ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی والدہ کی 102 ویں برسی

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 10 نومبر 2016 17:48

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 10 نومبر ۔2016ء ) مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی والدہ کی 102 ویں برسی ان کے آبائی گاؤں جیٹھی کے میں مدینہ ٹرسٹ سیالکوٹ اور مجلس قلندرانِ اقبال کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی سکول میں منائی گئی جس کی صدارت خاندان ِ علامہ اقبال کے فرزند منیر احمدشیخ نے کی ،اس موقعہ پر ایڈیشنل جنرل پولیس کے پی کے میاں آصف ، صنعتکارفاروق مائر ، اسد اعجاز ،پروفیسر خواجہ اعجاز بٹ ،سابق ایم پی اے طاہر ہندلی ، طارق بٹ بانی مجلس قلندران اقبال پاکستا ن اورملک اظہر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی والدہ امام بی بی نے جس طرح اپنے بیٹے کی تربیت کی اس کی مثال نہیں ملتی ایسی مائیں باربار پیدا نہیں ہوتی آج کی ماؤں کو اما م بی بی کی تقلید کرنی چاہیے کیونکہ بچے کی تربیت کی پہلی یونیورسٹی ماں کی گود ہے ،خاندانِ علامہ اقبال منیراحمد شیخ نے کہا کہ بے جی امام بی بی کے آبائی گاؤں جیٹھی کے کی تاریخ میں پہلی بار بے جی کی برسی کا انعقاد خوش آئند ہے اورشرکاء تقریب کا مشکو ر ہوں کیونکہ علامہ اقبال کے والدین کا اس گاؤں سے تعلق اس بات کاتقاضاکرتا ہے کہ یہاں ان کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جائے تقریب سے عبدالشکور مرزا ، شیخ عبدالحمید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں