سمبڑیال کے مسلم لیگی رہنما انتقال کرگئے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 9 دسمبر 2016 18:43

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔09 دسمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم جنجوعہ کے بڑے بھائی ، خرم جنجوعہ کے والد ، مسلم لیگ (ن) سٹی سمبڑیال کے سینئرنائب صدر حاجی محمد یعقوب جنجوعہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ، مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گراؤنڈ میں نمازجنازہ ادا کی گئی جس کے بعد مرحوم کو مکی مسجد کے ساتھ احاطہ میں سپردخا ک کردیا گیا ،نماز جنازہ میں سیاسی ، مذہبی ،وکلاء ،صحافیوں ،محکمہ کسٹمز ، ڈرائی پورٹ افسران وملازمین ، کسٹم کلیرنگ ایجنٹس برادری ، تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں