میونسپل کمیٹی سمبڑیال: چارپینل آمنے سامنے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 9 دسمبر 2016 18:43

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔09 دسمبر ۔2016ء) میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کے لیے چارپینل نے کاغذات جمع کروادیئے ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی دو دھڑوں میں تقسیم جبکہ تحریک انصاف ”گیم چینجر“کا کردار ادا کرنے میں مصروف ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مقامی ایم پی اے نے سابقہ چیئرمین بلدیہ سمبڑیال رانا جنگ شیر کو چیئرمین اورپیپلزپارٹی کے سٹی صدر احسن ظفر گھمن کو وائس چیئرمین نامزد کیا تو مسلم لیگ (ن) کے ہی ناراض کونسلر ناصر وڑائچ چیئرمین اورپیپلزپارٹی کے مبشرزمان گھمن کو وائس چیئرمین نے اپوزیشن کی طرف سے کاغذات جمع کروادیئے ہیں ،مسلم لیگ (ن)کی طرف سے ایک اور پینل شیخ اشتیاق چیئرمین اوررانا اقبال عثمان وائس چیئرمین کے بھی امیدوار ہوں گے جبکہ سابق چیئرمین بلدیہ محمد امین قیصر چیئرمین اوروائس چیئرمین کے لیے نعیم شہزاد نجمی نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کروادئیے ہیں ،یہ امر قابل ذکر ہے مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوکر اپنے اپنے امیدوار کھڑے کردئیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی بیک ڈور پالیسی کے ذریعے اپنے حمایت یافتہ چیئرمین منتخب کروانے کے لیے کوشاں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں