چناب سے 12سالہ لڑکی کی نعش برآمد

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 23 جنوری 2017 18:04

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔23 جنوری ۔2017ء ) نہر اپر چناب سے 12سالہ لڑکی کی نعش برآمد، پولیس رپورٹ کے مطابق سمبڑیال نہر اپر چناب نزد الیوالی پل کے قریب بند نہر کے گہرے حوض میں کھڑے پانی سے 12سالہ لڑکی کی نعش برآمد ہوئی، نعش کی شناخت دانیہ دختر ندیم گِل سکنہ چک ماڈار سیالکوٹ ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کے مطابق بچی چھٹی کلاس کی طالبہ ہے اور علی الصبح سکول پلی توپ خانہ سیالکوٹ گئی تھی ۔پولیس کے مطابق قتل یا خود کشی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں