سیالکوٹ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیر سبز دربار عالیہ پر سالانہ عرس کے موقع پرفاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی

بدھ 12 دسمبر 2018 00:20

سیالکوٹ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) برصغیر میں اولیاء اللہ کی تعلیمات سے لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے،صوفیاء عظام نے اپنے حسن اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیا، ترویج اسلام سے نفرتوں کا خاتمہ کیا اور انسانیت کو محبت کی لڑی میں پرو دیا، اولیاء اللہ کی سنہری تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم قرب الٰہی حاصل کر سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارسابق وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیر سبز دربار عالیہ پر سالانہ عرس کے موقع پرفاتحہ خوانی اور چادر چڑھانے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ سے محبت کرنے سے انسان خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے اور اسے روحانی سکون میسر آسکتا ہے ، اس موقع پر بیرسٹر جمشید غیاث، ثاقب بھٹی ، اشفاق بھٹی ، حاجی اللہ رکھا ، ظفر گوندل ، غلام عباس گوندل ،ملک نذیر ، زمان بھٹی ، جہانگیر بٹ، عاشق مغل و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں