ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتوں میں شہریوں سے نقدی، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئیں

منگل 22 اکتوبر 2019 23:43

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتوں میں شہریوں سے نقدی، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بوتھ میں غلام حیدر اپنی باربی کیو کی دوکان سے گھر واپس آرہا تھا کہ گھر کے دروازے پر پہنچا تو چار مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اس کے گھر میں گھس گئے، ڈاکو8 ہزار روپے نقدی اور چار تولے طلائی زیوارت لوٹ کر فرار ہو گئے۔

بعدازں ڈاکو اس کے بھائی کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی ،11تولے طلائی زیوارت اور کپڑے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور کے رہائشی جنید کی موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی ایل9281 چوری ہو گئی۔ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ لال پورہ پل کے قریب سے شاہد نواز کی موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی کیو4991علی حسن چور ی کرکے لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں