سیالکوٹ،مفت میں برگر، شوارما اور جوس پینے ،پیسے مانگنے پر فائرنگ سے دکانداروں کو زخمی کرنیوالے ملزمان گرفتار

پیر 26 اکتوبر 2020 23:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پولیس نے مفت میں برگر، شوارما اور جوس پینے والوں اورپیسے مانگنے پر تین دکانداروں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر نے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دو افراد عثمان عرف شھامو اور اس کا ساتھی آ فاق جو کہ دکانداروں کو اسلحہ دکھا کر ان کی دکانوں سے کھانے پینے کی اشیاء کھا لیتے تھے اور گزشتہ روز انھوں نے تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ کالج روڈ پر شوارما و برگر کی دکان سے بغیر پیسے دئیے شوارما اور برگر کھایا جبکہ جوس کی دکان سے جوس پیا اور جب تینوں دکانداروں نے مذکورہ افراد سے پیسوں کا مطا لعہ کیا تو انھوں نے فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں شوارما کی دکان کا مالک مئظم شیروانی اور دوسرے دو دکاندار شدید زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ رنگ پورہ، تھانہ کینٹ اور تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او ز کو ٹاسک دیا کہ مذکورہ افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے تو تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او نے پوری کوشش کر کے مذکورہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں