چوہدری ارمغان سبحانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

پیر 22 اپریل 2024 20:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ضلع سیالکوٹ میں مالی سال 24-2023ء کے دوران 73775 ملین روپے کی لاگت سے 107 جاری ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل پراگریس 41 فیصد ہے جبکہ 46 نئے منصوبوں پر 5201 ملین روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ تفصیلات رکن قومی اسمبلی، کنوینئر چوہدری ارمغان سبحانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ، چوہدری طارق سبحانی، رانا عارف اقبال، چوہدری نوید اشرف، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، ارکان اسمبلی کے نمائندہ رانا محمد ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف محمود، وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہائی ویز کی 35، رنگ روڈ اتھارٹی کی ایک، پبلک ہیلتھ کی 19، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی تین، سپورٹس کی 6، ایریگیشن کی 3، ہائر ایجوکیشن کی 4، گورننس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجں کی ایک، ہیلتھ سیکٹر کی 6، ریسکیو1122، سکول ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ کی ایک ایک اور پبلک بلڈنگز کی 9 سکیموں پر کام جاری ہے، اس ضمن میں اب تک 9242 ملین روپے فنڈز جاری بھی ہو چکے ہیں اور اس کی فنانشل پراگریس 79 فیصد ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں میں پبلک ہیلتھ کی 38، ہائی ویز کی 4، لوکل گورنمنٹ کی تین اور ہائر ایجوکیشن کی ایک سکیم شامل ہے۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جن منصوبوں کے لئے مالی وسائل کے مسائل ہیں، متعلقہ محکمے فوری طور پر حکومت پنجاب سے فنڈز کیلئے رجوع کریں، منصوبوں کی تعمیر کے دوران مقررہ وقت اور میٹریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، جن پراجیکٹس پر کام آخری مراحل میں ہے انہیں مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کیلئے حتمی تاریخ دی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے آغاز سے قبل نالہ جات کی صفائی کی خصوصی مہم شروع کی جائے، محکمہ انہار بھی اپنے سیم نالوں کی صفائی کروائے، نالہ پلکھو پر سدھ پل کو رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے جبکہ محکمہ شاہرات بھوتھ اور بھڑتھ کے مقام پر پلوں کی تعمیر کیلئے تخمینہ جات تیار کرے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں