صوبائی وزیر تعلیم کی امتحانی نظام کو شفاف بنانے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں،محمدامتیاز طاہر

پیر 22 اپریل 2024 21:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر محمدامتیاز طاہرنے کہا ہے کہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی کوششیں قابل ستائش ہیں، انہوں ذاتی دلچسپی لے کر بوٹی مافیا کا قلع قمع کر دیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ افراد کی بطور نگران عملہ تعیناتی کا خاتمہ احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

خواتین اساتذہ کو دور دراز امتحانی ڈیوٹی دینا اور بیمار اساتذہ کو ڈیوٹی سے استثنیٰ نہ دینا زیادتی ہے ، چیئرمین اور کنٹرولر لاہور بورڈ سے مطالبہ ہے کہ خواتین اور بیمار اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیز پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے، امتحانی معاوضوں میں اضافہ کیا جائے اور امتحانی معاوضوں کی ادائیگی امتحانات کے ختم ہونے پر 30 دن دن کے اندر یقینی بنائی جائے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں