سیالکوٹ،ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن کا بنیادی مرکز صحت ڈسکہ کا دورہ،سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 23 اپریل 2024 13:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ضلعی فوکل پرسن برائے ہیلتھ نیوٹریشن سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عدنان نے بنیادی مرکز صحت آلو مہار ڈسکہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بنیادی مرکز صحت کی کارکردگی اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے پر انتظامیہ کی سرزنش کی ۔اس موقع پر انہوں نے عملے خاص طور پر انچارج کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی بہترین خدمت کریں اوراپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں