سیالکوٹ ٹریفک ایجوکیشن ونگ کا طلباء کو ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی فراہم کی گئی

منگل 23 اپریل 2024 14:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ ملک عطا اللہ کی زیر نگرانی گورنمنٹ قومی ہائی سکول سیالکوٹ میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ٹریفک قوانین کے بارے طلباء کو آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر سید شفقت رسول نے طلباء کو روڈ سیفٹی اور پتنگ بازی سے اجتناب بارے بریف کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیمینار کا مقصد بچوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانے کے علاوہ بچوں میں پولیس پر اعتماد کی فضا بحال کرنا ہے۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس آپ لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اگر آپ کو کہیں بھی پولیس کی ضرورت درپیش ہو تو آپ بلا خوف 15پر کال کر سکتے ہیں سیالکوٹ پولیس آپ کی اپنی پولیس ہے اس پر آپ کو پر اعتماد ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں