سیالکوٹ میں ایک نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

منگل 23 اپریل 2024 21:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں ایک نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تحصیل پسرور کے علاقہ پھلورہ چوک کے علاقے میں پیش آیا جہاں 18 سالہ حمزہ سعید ولد محمد سعید نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور پہلے سے ہی زندگی کی بازی ہار جانے والے نوجوان کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں