سیالکوٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا سبزی وفروٹ منڈی بھڈال کا دورہ، اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا

بدھ 24 اپریل 2024 10:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) سیالکوٹ جواہر علی نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے اور چیزوں کی طلب و رسد اور معیار و مقدار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منڈی میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کے متعلق ٹھیکیدار سے تبادلہ خیال کیا اور کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبداللہ بھی اس موقعے پر ان کے ہمراہ تھے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں