سیالکوٹ،گندم کے پیداواری مقابلے میں پہلے پلاٹ کی کٹائی کا آغاز

بدھ 24 اپریل 2024 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیالکوٹ رانا قربان علی کی زیر صدارت گندم کے پیداواری مقابلے میں پہلے پلاٹ کی کٹائی کا آغاز کردیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ پیداواری مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے کو 3لاکھ، دوسرے کو 2 لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پہلے پلاٹ میں سمبڑیال کے علاقہ منڈھیر کلاں میں کاشف علی کے لگائے گئے پلاٹ کی کٹائی کرائی گئی جس کی پیداوار 62.436 من فی ایکڑ رہی ، اسی طرح کل دوسرے اور پھر تیسرے پلاٹ کی کٹائی کرائی جائے گی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سمبڑیال افتخار وڑائچ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد ،انچارج لیب سیالکوٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ ، سینئر فیلڈ اسسٹنٹ لیاقت علی اور ریونیو عملہ موجود تھا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں