صوفی رانا بیدارحسین منج کا 15 اساتذہ کوذاتی خرچے پرعمرے کے لئے بھجوانے کا اعلان

بدھ 24 اپریل 2024 11:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما صوفی رانا بیدار حسین منج نے قریشی پبلک ہائی سکول سیالکوٹ کےپرنسپل سمیت 15 اساتذہ کو اپنے خرچے پر عمرے کے لئے بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔رانا بیدار حسین منج سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ،شیڈول کے تحت انہوں نے تقریب میں اس سکول کے دو اساتذہ کو عمرہ پر بھجوانے کا اعلان کرنا تھا تاہم انہوں نے باقی اساتذہ کی فروغ تعلیم میں اعلی کار کردگی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی تڑپ محسوس کرتے ہوئے کل 15 افراد کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔

اس سے قبل بھی صوفی رانا بیدار حسین منج اب تک سات سو سے زائد افراد کو اپنی جیب سے عمرہ کی سعادت حاصل کروا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی صوفی رانا بیدار حسین منج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلمان بہن بھائیوں کو عمرہ پر بجھوانے پر جو دلی خوشی اور سکون حاصل ہوتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ میں تو اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں کہ رب عزوجل اور اس کے حبیب آقا دو جہاں ﷺکی بارگاہ میں حاضری کا باعث بنتا ہوں۔

میرے لیے یہ بھی سعادت کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس نیک کام کے لیے چن رکھا ہے جس پر میں اپنے رب عزوجل کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ قریشی پبلک سکول کے پرنسپل محمد نجم الثاقب اور عبدالشکور مرزا نے عاشق رسول ؐصوفی رانا بیدار حسین منج کی جانب سے عمرہ پیکجز دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں