حسن قرات کے عالمی مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرکے حافظ محمد ابوبکر نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیر بلدیات پنجاب

جمعہ 26 اپریل 2024 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ایران میں حسن قرات کے عالمی مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرکے حافظ محمد ابوبکر نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں حکومت پنجاب نوجوانوں کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اظہار کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے اور مختلف زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے ہونہار طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مرکزی عید گاہ ڈسکہ میں صوۃ القراءکے زیر اہتمام انٹرنیشنل محفل حسن قرات و نعت ؐ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے حسن قرات و نعت میں شریک قومی و بین الاقوامی قراء اور نعت خواں حضرات کو ڈسکہ آمد پر خوش آمدید کہا اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔ صوبائی وزیر نے ایران میں حسن قرات کے عالمی مقابلہ کے فاتح حافظ محمد ابوبکر سے خصوصی ملاقات کی اور ان کو مقابلہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حافظ محمد ابوبکر نے قرات کا شرف حاصل کیا اور حاضرین سے خوب داد تحسین وصول کی۔ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں