عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت بخشی ہے جس پر ہم ان سب کے مشکور ہیں،چوہدری ارمغان سبحانی

پیر 13 مئی 2024 14:48

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما او رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے اپنے ڈیرے وریو میں مصروف ترین دن گزارااور حلقہ سے آئے عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کیے۔ ڈیرے پر آئے عوام نے وریو خاندان پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ہر قدم پر ان کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری ارمغان سبحانی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بعد ہم آج جو کچھ بھی ہیں عوام ہی کی وجہ سے ہیں، عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت بخشی ہے جس پر ہم ان سب کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کی عوام کے کام آ کر ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہےاور عوام کے کام آنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر اور ڈیرے کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے ہیں، جب بھی کسی کو کسی قسم کا ہمارے لائق کام ہو ہم حاضر ہیں۔

ڈیرے پر آئے ایک سائل محمد ندیم کا کہنا تھا کہ ہمیں جب بھی کسی کام کے سلسلے میں یہاں آنے کی ضرورت پیش آئی ہے ہمیں ہمیشہ عزت بخشی گئی ہے اور ہمارا کام بھی کرایا گیا ہے۔ ایک اور سائل نے کہا کہ ہمارے گائوں کے اجتماعی کام کا مسئلہ تھا جسے چوہدری ارمغان سبحانی نے ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا ہے جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔ چوہدری شہباز شمس ایڈووکیٹ، چوہدری محمد ارشد تلک پور، چوہدری محمد بشیر، چوہدری سفیان ، محمد سلیم باجوہ، شبیر حسین مغل، چوہدری محمد شفیق ناگرہ سمیت عوام کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں