سمبڑیال ،عوام کی فلاح و بہبود (ن) لیگ کی قیادت کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے ،مسلم لیگی رہنما ء شیخ حبیب اللہ

پیر 13 مئی 2024 17:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )سٹی سمبڑیال کے صدر حاجی شیخ حبیب اللہ نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود (ن) لیگ کی قیادت کا ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے جس کی تعمیل کیلئے بھر پور جدو جہد کی گئی ہے ،حکومتی اقدامات سے پاکستان ایک بار پھرمعاشی طور پر خوشحال ہوگا اورعوام زندگیوں میں بھی خوشحالی آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،مخلصانہ قیادت میں (ن )لیگ کی حکومت معاشی حالات کو مستحکم اور پاکستان کو تعمیر وترقی کی راہ پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مسلم لیگ (ن ) کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے پاکستان ایک بار پھر معاشی طور پر خوشحال ہوگا،پاکستانی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے ،کاروبار مستحکم ہو رہے ہیں ،مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ،انشاء اللہ جلد ہی پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں