گورنمنٹ عوامی ہائی سکول سمبڑیال کے طالب علم کا اعزاز ، سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ میتھ میٹک میں سیالكوٹ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

منگل 14 مئی 2024 16:30

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) گورنمنٹ عوامی ہائی سکول سمبڑیال کےطالب علم نے سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ میتھ میٹک (پیری سکوپ پراجیکٹ) میں سیالكوٹ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،سکول کے سائنس ٹیچر ریاض احمد شاکر نے اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پرنسپل چوہدی محمد اکبر گھمن کی زیر نگرانی شروع کئے والے سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ میتھ میٹک (پیری سکوپ پراجیکٹ) کے مقابلے میں سبحان ناصر ولد رانا محمد ناصر محلہ راجپوتاں سمبڑیال نے ایس ٹی ای ایم کمپی ٹیشن2024 میں ضلع بھر میں لڑکوں میں پہلی پوزیشن اور مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے،انہوں نے بتایا کہ سبحان ناصر آئندہ ڈویژن لیول مقابلہ میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سبحان ناصر نے جو پراجیکٹ تیار کیا ہے یہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئی بھی شخص دیوار کے اس پار چیزوں کا مشاہدہ کرسکتا ہے اور پیری سکوپ کو سب میرینز،آبدوز اور ٹینکوں میں استعمال کیا جاتا ہے، پرنسپل اورسکول کے اساتذہ کی طرف سے بچے کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرنے پر شیلڈ سے نوازا گیا ہے،اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ بچے نے نہ صرف اپنے سکول بلکہ اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں