سیالکوٹ، ڈمپر کو حادثے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ڈرائیور فرار

بدھ 15 مئی 2024 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سیالکوٹ میں ڈمپر کو حادثے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کے سو جانے سے ڈمپر درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا 35 سالہ ہیلپر خلیل احمد شدید زخمی ہو گیا ،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو چکا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں