سیالکوٹ میں کوسٹر کی رکشہ کو ٹکر ، ایک شخص جاں بحق ، خواتین سمیت 5افراد زخمی

جمعہ 17 مئی 2024 10:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) تھانہ بیگووالہ کے علاقہ روہیلہ سٹاپ پر تیز رفتار کوسٹر کی رکشہ کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ بیگوالہ کے علاقہ روہیلہ سٹاپ پر تیز رفتار کوسٹر نے کھڑے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ میں سوار 50 سالہ اسلم جاں بحق اور3 خواتین سمیت 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کوسٹرز کو تحویل میں لے کر ڈرائیورز کو حراست میں لے کرکارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں