پسرور، سیالکوٹ میں معمولی تکرار پر 2 افراد نے فائرنگ کر کے کزن کو قتل کر دیا، ترجمان پولیس

جمعہ 17 مئی 2024 13:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سیالکوٹ کے علاقہ محلہ مراد پورہ میں معمولی تکرار پر 2 افراد نے فائرنگ کر کے کزن کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ تحصیل پسرور کے علاقہ محلہ مراد پورہ میں معمولی تکرار پر شعبان اور اسد نے فائرنگ کر کے نوجوان ظہیر (کزن ) کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان مقتول کے ماموں زاد بھائی ہیں اور کچھ روز قبل اس کے مابین معمولی جھگڑا ہوا تھا جس کی عناد پر یہ واقعہ رونما ہوا۔تھانہ سٹی صدر پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں