اسسٹنٹ کمشنرسمبڑیال کی زیر صدارت نمبرداران کے ساتھ اجلاس

جمعہ 17 مئی 2024 15:26

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی زیر صدارت تحصیل دفتر میں نمبرداران سے فصلوں كے منڈھوں كو آگ نہ لگانے اورسموگ كی آگاہی كے حوالے سے اجلاس كا انعقاد كیا گیا ہے۔اجلاس میں نمبرداران کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ ، محکمہ زراعت کے فیلڈ افیسرز اور پٹواری صاحبان نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے نمبرداران کو فصلوں کی باقیات کی روک تھام کیلئے کاشتکاروں کو آگاہی دینے كی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس میں موجود نمبرداروں کے مسائل بھی سنے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، نمبرداران اپنے اپنے علاقے میں فصلوں کی باقیات کو ہر گز نہ جلانے دیں،انہوں نے كہا كہ اس حوالے سے کاشتکاروں کو مکمل آگاہی دی جائے کہ فصلوں کی باقیات کو جلانا ماحول آلودگی کا باعث بنتا ہے اس لئے کاشتکار سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور فصلوں کی باقیات کو ہر گز نہ جلایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے كہا كہ فصلوں كی باقیات کو اگ لگانا قانونا جرم ہے جس کی سزا اور جرمانہ ہے۔اجلاس کے اختتام پر تحصیل دفتر سے اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت كی سربراہی میں آگاہی واک بھی اہتمام كیا گیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں