سیالکوٹ میں چور شہری کی کار لے اڑے

ہفتہ 18 مئی 2024 18:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) سیالکوٹ میں چور کار اڑا لے گئے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ سمبڑیال کی حدود میں واقع گاؤں موضع دھانانوالی میں محمد ولید اسلم ولد محمد اسلم کی گاڑی ٹیوٹا کرولا کو نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں جس کی ایف آئی آر کا اندراج متعلقہ تھانہ میں کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے گمشدہ گاڑی کی تلاش اور چوروں کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جلد ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں