سیالکوٹ پولیس کے اعلی افسران کی جانب سےشہید کانسٹیبل کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی

ہفتہ 18 مئی 2024 21:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایات پر پولیس کے اعلی افسران نےسیالکوٹ پولیس کے کانسٹیبل وزیر علی کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس کابہادر سپوت کانسٹیبل وزیر علی سال1995 میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے۔

قوم کے اس بہادر بیٹے کی برسی کے موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افسران شہید کے گھر گئے،اہلخانہ سے ملاقات کی، قبرپر حاضری دی اور شہید کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں