ریسکیو1122 سیالکوٹ اور ضلعی انتظامیہ کی سیلابی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے فرضی مشق

بدھ 22 مئی 2024 16:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ریسکیو1122 سیالکوٹ نے سیلابی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نالہ بھیڈ پر فرضی مشق کا انعقاد کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد ا و ر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر نگرانی ریسکیو1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید قبال کی سربراہی میں خواجہ صفدر روڈ نالہ بھیڈ کے کنارے اربن سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقوں میں حصہ لیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 گوجرانوالہ سید کمال عابد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، کوآرڈینیٹر ڈی ڈی ایم اے ان چیمبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شہباز صائم نے مشقوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر سر پرستی ریسکیو محافظین نے بھی اس فرضی مشق میں حصہ لیا۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 اور ضلع کے دیگر اداروں جن میں سول ڈیفنس، واسا، میونسپل کارپوریشن، محکمہ ہیلتھ، محکمہ انہار، محکمہ لائیو اسٹاک، ٹریفک پولیس، سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، اور روز ویلفیئر سے چیمپئین کلین گرین اشفاق نذر، حی الفلاح آرگنائزیشن اور الشیخ جناح ہسپتال نے حصہ لیا اور سیلاب سے نمٹنے کے لئے آلات و تیاریوں کے حوالے سے کیمپ لگائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو آلات کے سٹالز کا جائزہ لیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر نے انہیں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ریسکیو کی تیاریوں بارے بریفنگ دیا۔ ڈی سی نے ریسکیو و دیگر اداروں کی ممکنہ سیلاب کی تیاری و باہمی تعاون کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں