سیالکوٹ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر7افراد کے خلاف مقدمات درج

اتوار 26 مئی 2024 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) سیالکوٹ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے7افراد کے خلاف مقدمات کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے تھانے اندراج کروائے بغیر غیر قانونی طور پر مکان کرایہ پر دینے اور لینے والے محمد عمر، شکیل، ندیم انور، جمشید، گلمنان قدوس اور تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ کوٹھے منہاساں سے صفدر اور صغیر کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں