شجر کاری صرف درخت لگانا نہیں بلکہ زندگی بچانا ہے۔ ، چیف میونسپل کارپوریشن پسرور

جمعرات 7 اگست 2025 18:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) چیف میونسپل کارپوریشن پسرور عبدالحئی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم ایک منظم منصوبہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ مہم حکومت، سکول، کالج، تنظیموں یا عام لوگوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے شجر کاری اہمیت بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے آکسیجن خارج کرتے ہیں، جو انسانی زندگی کے لیے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

درخت گرد، دھوئیں، شور اور خطرناک گیسوں کو کم کرتے ہیں درخت گرمی کو کم کرتے ہیں، بارشوں میں اضافہ کرتے ہیں، اور زمین کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں۔درخت جانوروں، پرندوں اور حشرات کو رہنے کا قدرتی ماحول فراہم کرتے ہیں۔

درخت زمین کی زرخیزی بڑھاتے ہیں، جس سے فصلوں کی پیداوار بہتر ہوتی ہے۔درخت کسی بھی علاقے کو خوبصورت بناتے ہیں، جو سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے شجر کاری کی اہمیت و افادیت بارے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے ،شجر کاری صرف درخت لگانا نہیں، بلکہ زندگی بچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں