پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی

علیمہ خان کی کوششوں کو محور ہے کہ کسی طرح پارٹی پر قابض ہوجائیں، جس دن 3، 4 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے وہ تحریک کا ماحول اور بانی کی رہائی کا بھی دن ہوگا۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 اگست 2025 23:59

پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 اگست 2025ء ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی،علیمہ خان کی کوششوں کو محور ہے کہ کسی طرح پارٹی پر قابض ہوجائیں، جس دن 3، 4 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے وہ تحریک کا ماحول اور بانی کی رہائی کا دن ہوگا۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں واحد کارکن ہوں جس کیلئے پارٹی ورکرز کھڑے ہوجاتے ہیں، علیمہ خان اور سلمان اکرم راجا جیسے لوگ پارٹی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ علیمہ خان پارٹی میں مداخلت کی کوشش کررہی ہیں۔ علیمہ خان پارٹی عہدوں پر لوگوں کو تبدیل کراتی ہیں۔ میرا بشریٰ بی بی کی تلخ زبان کا اتنا تجربہ نہیں جتنا علیمہ خان سے متعلق تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

میں نے بشریٰ بی بی کی پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کے خواہشات نہیں دیکھیں جبکہ علیمہ خان کی دیکھی ہیں ۔آج پارٹی قیادت نے بھی علیمہ خان کو کہا کہ بس کردیں۔ کے پی ہاؤس میں اجلاس کب ہونا اور جیل ملاقات کیلئے کس نے جانا فیصلے علیمہ خان کرتی ہے۔ آج جنید اکبر نے بھی کہا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ اور ورکرز کی طلاق کراؤں گی۔ علیمہ خان نے آج جو میرے لئے زبان استعمال کی ایسی گفتگو اور لوگوں کیلئے کرتی ہے۔

علیمہ خان کی کوششوں کو محور ہے کہ کسی طرح پارٹی پر قابض ہوجائیں، پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جس دن 3، 4 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے وہ تحریک کا ماحول اور بانی کی رہائی کا دن ہوگا، اپنے علاقوں میں جتنا مرضی احتجاج کریں ، کچھ نہیں ہوگا۔ میں لاکھوں کو لوگوں کو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کا نہیں کہتا ، احتجاج کی بات کررہا ہوں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں