گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کی فٹبال ٹیم نے گورنمنٹ کالج حافظ آباد کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر صوبائی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 16 فروری 2024 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2024ء) پرنسپل گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج پروفیسر مجاہد بخاری نے کہا ہے کہ ڈویژنل لیول کے فٹبال میچ میں گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کی ٹیم نے گورنمنٹ کالج حافظ آباد کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر صوبائی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی مقابلے 29 فروری کو لاہور میں ہوں گے۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار احمد بھی موجود تھے۔پرنسپل گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج پروفیسر مجاہد بخاری نے کالج ٹیم کی کامیابی پرچیئرمین اسپورٹس پروفیسر آصف بشیر سلہری، سیکرٹری پروفیسر کلیم انجم، پروفیسر عثمان تتلہ، پروفیسر محمد ستار اور زکریا وٹو کو مبارک باد پیش کی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں