ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا جناح اسٹیڈیم میں جائزہ اجلاس ،ٹورنامنٹ کمیٹی کی منظوری

منگل 2 اپریل 2024 22:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید کی زیر صدارت انٹر ڈسٹرکٹ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کے حوالے سے جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں سیالکوٹ کے سارےکلبوں کے صدور اور کپتانوں نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈسپیوٹ کمیٹی اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی،کلبوں کو 4 اپریل 2024 شام 5 بجے تک فارم مکمل کر کے جنرل سیکرٹری عدنان شیرازی اور چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی اعجاز غوری کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں