سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں اکیڈمک كونسل کا 12 واں اجلاس منعقد، تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 31 مئی 2023 19:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2023ء) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کا 12 واں اجلاس منعقد ہوا ۔سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 12واں اجلاس گزشتہ روز یونیورسٹی کے مین کیمپس میں واقع اکیڈمک بلاک کے میٹنگ روم میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے کی۔

اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پرو وائس چانسلر، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹس اور کل اکیڈمک کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ کونسل نے زیر التواء اکیڈمکس میٹرز کو متفقہ طور پر منظور شدہ قراردادوں کے ساتھ حل کیا۔ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے 12ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی قیادت کی جس میں اہم تعلیمی معاملات اور ادارے کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اکیڈمک کونسل نے ایجنڈا کے مختلف آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا جن میں نصاب، تحقیقی منصوبوں، داخلہ پالیسی کا جائزہ لینے اور ذیلی کیمپسز کی منظوری شامل تھی۔ جامعہ میں نصاب کو صنعت کی ضروریات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیارات کے مطابق موجودہ پروگراموں پر نظر ثانی اور اپ ڈیٹ کیا گیا۔ مزید ازاں، کونسل کے اراکین نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں اکیڈ مکس کو فروغ دینے اور لرننگ ایکسپرینسز کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات تجویز کیے ہیں۔

میٹنگ میں کئی اہم میٹرس پر توجہ دی گئی اور یونیورسٹی کے مجموعی تعلیمی ماحول کی ترقی کے لیے مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے معیاری تعلیم اور تحقیق پر مبنی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور سازگار تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے میں فیکلٹی ممبران، عملے اور طلباء کی کوششوں کو سراہا۔

12ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بھتر کرنے کے مقصد اور عزم کی تجدید کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ترجمان کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی قیادت میں یونیورسٹی, معیاری تعلیم فراہم کرنے، تحقیق کو فروغ دینے اور طلبہ کو ایکٹو اور ایڈوانسڈ ورلڈ کے لیے تیار کرنے کی کاوشوں کے ساتھ ترقی کی راہ پہ گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں