شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے طالبعلموں کا وائس چانسلرکیخلاف احتجاج

پیر 8 جنوری 2024 22:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2024ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے طالبعلموں کی بڑی تعداد نے جے ٹی آئی خیرپور کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر خلیل احمد ابو پوٹو کی نازیبا ویڈیو لیک (وائرل )ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور وائس چانسلر کے خلاف شدید نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت جے ٹی آئی رہنما صدر الدین جونیجو،اسامہ قاضی ،عادل دایو ،ارشد سومرو ،سفیر سیال و دیگر کررہے تھے اس موقع پر طالبعلموں و جے ٹی آئی رہنماو ٴں کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر خلیل احمد ابو پوٹو کی نازیبا ویڈیو لیک (وائرل ) ہونے کے بعد انہیں برطرف ہوجانا چاہئے تھا لیکن افسوس وہ ابتک اپنی سیٹ پر جمیہوئے ہیں سوشل میڈیا پر انکے خلاف شکایات کے باوجود انکے خلاف محکمہ جاتی کاروائی نہیں کی جارہی ہے ایسی شرمناک ویڈیو کے بعد یونیورسٹی کا ماحول مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے وائس چانسلر کی نازیبا حرکات کی ویڈیو لیک ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے بالاحکام سے نوٹس لیکر انہیں فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کرکے یونیورسٹی کے شاگردوں میں پائی جانیوالی بے چینی دورکرنے کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں