شاہ عبدالطیف یونیورسٹی شہداد کوٹ کیمپس میںداخلہ کیلئے پری انٹری ٹیسٹ آج شہدادکوٹ میں ہوگا

پیر 27 فروری 2017 11:57

سکھر۔ 27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ڈائریکٹر ایڈمشن غلام شبیر پھلپوٹو کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2017ء میں شہدادکوٹ کیمپس میں بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انگریزی کے شعبہ جات میں داخلہ کیلئے پری انٹری ٹیسٹ آج (منگل)صبح 11بجے انسٹیٹیوٹ آف ووکینشل ٹریننگ بلڈنگ شہدادکوٹ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تمام اہل امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10بجے تک ٹیسٹ سینٹر تشریف لے آئیں۔ ٹیسٹ کیلئے سٹیشنری امیدواروں کو یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں