۔سکھر، ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف عوامی تحریک کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 19 مئی 2019 21:16

cسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف عوامی تحریک کے کارکنان نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اٹھا کرکے پریس کلب کے سامنے زیر قیادت شاہکار بلو،زاکر شیخ،حیدر شاہ،وحید سومرو و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا گیا کے پبلک ٹرانسپورٹ سے فوری طور پر گیس سیلنڈر ختم کرکے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جائے بصورت دیگر احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں