ڈی سی سکھر کی زیر صدارت بہبود فنڈ کمیٹی کا اجلاس،104کیسز نمٹائے گئے

منگل 22 اکتوبر 2019 20:17

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ کی زیر صدارت ان کے آفس کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ بینوئل فنڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے فوت ہونے والے ملازمین کی بیوائوں اور ان کی اولادوں کے لئے نیو بینوئل فنڈ زکے 104کیسز کو نمٹایا گیا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سکھر محمد ایوب چاچڑ ،ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر حضور بخش میمن،ڈی ایچ او سکھر منیر احمد منگریو ،ڈی او سیکنڈری شہاب الدین انڈھڑ اور د یگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

ڈی سی سکھر نے بینوئل فنڈ کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ بینوئل فنڈ کے کیسزتمام ضروریات پوری ہونے کے بعد جمع کرائے جائیں تاکہ فوت ہونے والے ملازمین کے ورثہ کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ فوت ہونے والے ملازمین کی بیوائوں اور ان کے ورثہ کو روزانہ دفتروں کے چکر نہ لگانے پڑیں انہیں بیکوقت تمام لسٹ فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے تمام کاغذات پورے کرکے کیس جمع کرائیں۔

ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے کہا کہ بینوئل فنڈ حاصل کرنے کے لئے دیگر کاغذات کے ساتھ ساتھ یوسی سیکرٹری کی جانب سے جاری ہونے والا رہائشی سرٹیفیکٹ، فوت ہونے والے ملازمین کے سرٹیفیکٹ ،نو میرج سرٹیفیکٹ ،پینشن بک ،ایف آر سی اور نو انکوائری سرٹیفیکٹ بھی لازمی ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں