ڈپٹی کمشنر سکھر کا ٹائیفائد ویکسین مہم کا مانیٹرنگ پلان نہ تشکیل کرنے پر برہمی کا اظہار

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ کی زیر صدارت میں ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ٹائیفائد ویکسین مہم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر نے ٹائیفائد ویکسین مہم کا مانیٹرنگ پلان نہ تشکیل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہیلتھ افسران سپروائیزرز اور ایریا انچارجز کو کہا کہ ٹائیفائد ویکسین مہم کے دوران مقرر کیا گیا حدف مقرر کرنے کے لیے صرف کاغذی کارروائی تک محدود نہ ہونی چاہیے بلکہ عملی طور پر ایمانداری اور سچائی سے ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھ کر زیادہ سے زیاد ہ ویکسین کرنی چاہیے۔

اس موقع پر ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ ٹائیفائد ویکسین مہم کا آغاز سرکاری اور نجی اسکولوں سے شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائریکٹر پرائمری اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولس کو ہدایت کی کہ اسکولوںمیںپڑھنے والے بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے ان کی موجودگی میں بچوں کی ویکسین کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ویکسین کرسکیں۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر سکھر نے سپروائیزر اور ایریا انچارجز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیفائد ویکسین مہم کے دوران عوام کو آگاہی دینی چاہیے ٹائیفائد سے بچائو کے لیے صفائی ستھرائی کے ساتھ صاف پانی اور صاف خوراک استعمال کرنی چاہیے اس سے قبل از اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد منگریو نے بتایا کہ ٹائیفائد ویکسین مہم ضلع کے 24یوسیز میں جاری رہیگی جس میں 379721بچوں کی ویکسین کی جائیگی۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں