سکھر ضلعی انتظامیہ اور ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے پلاسٹک بیگز کی روک تھام کے لیے آگاہی ریلی

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور کی قیادت میںضلعی انتظامیہ اور ادارہ تحفظ ماحولیات کے تعاون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور خریداری کی روک تھام کے لیے میونسپل اسٹیڈیم تا پریس کلب سکھر تاک آگاہی ریلی نکالی گئی ، ریلی میں سرکاری محکموں کے افسران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، شہریوں، تاجران، دکانداروں این جی اوز، اسکولوں کے طلباء ، اساتذہ ، سول سائٹی اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عدنان راشد، اے سی سٹی آصف جونیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اجمل خان، اسلم پرویزشیخ، میر مرید ٹالپور،اسد اللہ تنیو، عذرا جمال، جاوید میمن اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر پلاسٹک بیگز کے استعمال سے ماحول پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کے بارے میں نعرے درج تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد سکھر کو پلاسٹک بیگز سے چھٹکارا دلانا ہے دنیا میں اچھے شہر وہی ہوتے ہیں جہاں انسان دوست ماحول کو فروغ ملے شہروں کی رینککنگ انسان دوست ماحول کے تناسب سے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال انسانی زندگی کے لیے انتہائی مضر ہے انہوں نے زہریلے اور انسانی صحت کے لیے نقصان دہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کرنے اور متبادل طور پر کپڑے کے تھیلے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے ریلی کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ پلاسٹک بیگز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں جبکہ تاجران پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال کو از خود ختم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف پاس شدہ قانون کے نفاذ کے لیے مثبت انداز میں مہم شروع سکی جارہی ہے خلاف ورزی کرنے والوں قانون سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں