9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، وزیر اعلی سندھ

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے کام کیا، ایک شخص نے نفرتیں بڑھائیں اور قوم کو تقسیم کیا،مراد علی شاہ

جمعرات 9 مئی 2024 18:06

9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، وزیر اعلی سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا ہونے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیے گئے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کو نقصان دینے کی کوشش کی گئی، جب تک ہم زندہ ہیں اس ملک کو کچھ نہیں ہو گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے کام کیا، ایک شخص نے نفرتیں بڑھائیں اور قوم کو تقسیم کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں