ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے پراناسکھر روڈ کا دورہ، تجاوزات ختم کرنے کے لیے رہائشیوں کو تین دن کا نوٹس

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء)ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے پراناسکھر روڈ کا دورہ، تجاوزات ختم کرنے کے لیے رہائشیوں کو تین دن کا نوٹس،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور نے انسداد تجاوزات ٹیم کے ساتھ پرانا سکھر میں ڈبہ روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے تمام تر تجاوزات کے خاتمے کے لیے رہائشیوں کو تین دن کا نوٹس دے دیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی سکھر رانا عدیل تصور نے میونسپل ایڈمنسٹریٹر سکھر نثار میمن ، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی رانا عمر اور دیگر افسران کے ساتھ پرانا سکھر ڈبہ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے روڈ کے دونوں اطراف میں قائم تجاوزات اور قبضوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے رہائشیوں کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ڈبہ روڈ کو 40 فٹ کیا جائے گا جس کو رائل روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام رہائشیوں کو تنبیہ کیا کہ تین دن میں تجاوزات اور قبضے ختم کیے جائیں چوتھے روز اس کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں