روہڑی میں موٹر سائیکل لگنے پر مہر اور عباسی برادریوں میں تصادم ،10 افراد زخمی

اتوار 25 جولائی 2021 19:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) روہڑی میں موٹر سائیکل لگنے پر مہر اور عباسی برادریوں میں تصادم ،10 افراد زخمی ،اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق سکھرضلع کی تحصیل روہڑی کے علاقے علی واہن میں موٹر سائیکل لگ جانے کی بات پر مہر اور عباسی برداری کے افراد میں تصادم ہوگیا دونوں اطراف سے ڈنڈے ،اینٹیں اور لاٹھیاں چلا دی گئیں جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے 10 افراد زخمی ہوگئے جن کو روہڑی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے متعدد زخمیوں کو حالت نازک ہونے پر سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں