سکھر،یوم عاشورہ،مختلف قبرستانوں میں لوگوں کی اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت،مرحومین کیلئے دعا مغفرت کی

پیر 8 اگست 2022 22:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) یوم عاشورہ سکھر شہر کے مختلف قبرستانوں میں لوگوں کی اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت،مرحومین کیلئے دعا مغفرت، ،تفصیلات کے مطابق محرم الحرام ( یوم عاشورہ ) کے موقع پر سکھر اور اسکے گرد نواح کے مختلف قبرستان میں لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا اور کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے قبروں پر پھول, پتیاں بھی نچھاور کیں اور قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی, اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے، قبروں پرحاضری کے موقع پر مرد ، نوجوان، بزرگ حضرات سمیت خواتین کی آنکھیں نم ہوگئیں اور وہ اپنے پیاروں کو یاد کر کے روتے رہے ،اس موقع پر بعض بوسیدہ قبروں کی لپائی بھی کی گئی،قبرستانوں میں لوگوں کے رش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام رہا اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹریفک اہلکار تعینات نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کو کنٹرول کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں