تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ، کمشنر سکھر کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

پیر 6 مئی 2024 18:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء)تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ، کمشنر سکھر کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، اساتذہ کرام سمیت والدین نقل کی روک تھام کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ، کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کی میڈیا سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں جو دس مئی تک جاری رہیں گے سکھر بورڈ کی جانب سے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں دو سو سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر نویں اور دسویں جماعت کے ایک لاکھ پانچ ہزار تہتر طلباء امتحان دے رہے ہیںامتحانی مراکز میں سہولیات کے فقدان اور امیدواروں کو دیگر سہولیات نہ ملنے کی شکایات پر کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے سکھر اضلاع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے انتظامات سمیت امیدوار طلباء کو دی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ، انہوں نے امتحانی مراکز کے منتظمین کو ہدایات دی کہ وہ امتحانی مراکز میں طلباء کو بنیادی سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں بعد ازیں دورہ کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ نقل کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے لیکن اس کیلئے کچھ وقت اور پالیسیا ں درکار ہیں تاہم نقل کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں