وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سکھر نے سیپكو اور كاروباری شخص کے درمیان تنازع حل کر دیا

منگل 14 مئی 2024 22:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے ضلع خیرپور کے کاروباری شخص اور سیپکو ڈپارٹمینٹ کے درمیان مسئلہ حل کر دیا، متاثرہ شخص کو پیسے واپس دلوائے گئے ۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ریجنل ہیڈ سکھر سید محمود علی شاہ نے تحصیل ٹھیڑی ضلع خیرپور کے کاروباری شخص حافظ عبد الحلیم میمن اور سیپکو ڈپارٹمینٹ کے درمیان مسئلہ حل کر دیا ہے ۔

حافظ عبدالحلیم کو پیمینٹ 7,16,000 روپے واپس دلوائے گئے ہیں ۔ وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل ہیڈ سید محمود شاہ نے درخواست گذار اور محکمہ سیپکو دونوں کی باتیں سنی اور فریادی ( درخواست گزار ) کے حق میں فیصلہ سنایا۔ تین سال قبل کاروباری شخصیت حافظ عبدالحلیم میمن نے بجلی کا ٹرانسفارمر لینے کے لیئے سیپکو ایس ڈی او ، اور ایکسئن خیرپور کی رہنمائی لیتے ہوئے قانونی پراسز تحت ڈمانڈ ڈرافٹ جمع کر کے پیمینٹ ادا کی جس کے بعد حافظ عبدالحلیم میمن کو ٹرانسفارمر لگا کے نہیں دیا گیا ، کافی وقت گذر جانے کے بعد اور سیپکو آفیس کے چکر کاٹنے کے بعد حافظ عبدالحلیم کو نا ٹرانسفارمر ملا نہ ہی پیمینٹ واپس ملی۔

(جاری ہے)

کاروباری شخصیت حافظ عبدالحلیم میمن آخری امید لے کر وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل ہیڈ آفیس میں انصاف کے لیے درخواست دی، جس کے بعد وفاقی محتسب اعلیٰ ڈویزنل ہیڈ سید محمود شاھ نے قانونی پراسز تحت دونوں طرف کی باتیں سنی اور قانونی طرح بیانات اور ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیا کہ حافظ عبدالحلیم میمن کو محکمہ سیپکو ڈمانڈ ڈرافٹ کے ادا کیے گئے پیسے 7 لاکھ اور 16 ہزار حافظ عبدالحلیم میمن کو واپس ادا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں